محمد عامر اور حارث سہیل کی دورہ انگلینڈ کیلئے دستیابی سے معذرت
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کیلئے دستیابی سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ محمد عامر اور حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے۔
محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بناء پر دورے سے معذرت کی ہے۔
پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر اسپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.